Live Updates

کپتان نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی

ن لیگ خیرپورکےضلعی صدرآصف جیلانی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 14:57

کپتان نے ن لیگ کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی
خیرپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : خیرپور میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر آصف جیلانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کردیا، پی ٹی آئی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرخیرپورآصف جیلانی نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرآصف جیلانی نے مسلم لیگ ن کوخیرباد کہہ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔ تاہم آصف جیلانی تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج پریس کانفرنس میں کریں گے۔پی ٹی آئی کی قیادت نے آصف جیلانی کی پارٹی میں شمولیت کوکا خیرمقدم کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات