الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

تمام چیئرمینز،میئرزاوروائس چیئرمینزکویکم مئی سے 3ماہ کیلئےمعطل کردیا جائیگا،نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 15:06

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بڑا فیصلہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ہے،تمام چیئرمینز، میئرز اوروائس چیئرمینزکویکم مئی سے 3ماہ کیلئے معطل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ عام الیکشن سے پہلے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت الیکشن کمیشن نے یکم مئی سے3 ماہ تک چیئرمینز، میئرز اور وائس چیئرمینزکومعطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صاف شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے چیئرمینز،میئرزاوروائس چیئرمینزکومعطل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان آج ہی چیئرمینز،میئرزاوروائس چیئرمینز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔