امریکا، ملازمین کی تنخواہوں اور خام مال کے نرخوں میں اضافے کے باعث کاروباری اداروںکے منافع میں کمی ،رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اجرتوں اور تنخواہوں کے انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا جو اپریل 1982 ء میں نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس کے آغاز سے اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے

نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس کی حالیہ رپورٹ

پیر 23 اپریل 2018 15:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا میں ملازمین کی تنخواہوں اور خام مال کے نرخوں میں تیزی سے اضافے کے باعث کاروباری اداروں کا مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے باوجود منافع کم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس کی حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے دسمبر میں ٹیکسوں میں ہونے والی کمی یا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فولا اور ایلومینیم کی درآمد پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے باوجود تنخواہوں کے گراف میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

ماہرین ملک میں کئی سالوں سے جاری تفریط زر کے بعد رواں سال افراط زر کی شرح میں اضافے کی جانب اشارہ کررہے ہیں دوسری جانب فیڈرل ریزرو قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کے لیے تیار ہے۔رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اجرتوں اور تنخواہوں کے انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا جو اپریل 1982 ء میں نیشنل ایسوسی ایشن فار بزنس اکنامکس کے آغاز سے اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :