متحدہ عرب امارات ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 15:12

متحدہ عرب امارات ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) شارجہ کے الدہید روڈ پر بھیانک ٹریفک حادثے میں ایک 20 سالہ امارتی نوجوان جاں بحق ہو گیا اور اسکا 18 سالہ بھائی شدید زخمی ہو گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق حادثے ہفتے کے روز پیش آیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک امارتی خاتون بے دھیانی میں تیزی سے گاڑی چلا رہی تھی کہ اسکی گاڑی ان امارتی نوجوانوں کی گاڑی سے آکر ٹکرا گئی ۔

جاں بحق ہونے والا 20 سالہ امارتی نوجوان گاڑی چلا رہا تھا جبکہ اسکا 18 سالہ بھائی ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا ۔زخمی نوجوان کو شارجہ کےہی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے تاہم نوجوان کی حالت تشویشناک ہے ۔