ننھی زینب کے والد کی ڈاکٹر شاہد مسعود کو واٹس ایپ کی گئی زینب کی نئی تصویر نے سب کو آبدیدہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اپریل 2018 15:14

ننھی زینب کے والد کی ڈاکٹر شاہد مسعود کو واٹس ایپ کی گئی  زینب کی نئی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اپریل 2018ء)  قصور میں ننھی زینب کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔اس لرزا خیز واقعے نے پورے ملک کو جھنجوڑ ڈالا تھا۔معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کو سیایسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اور عمران علی کے 37 سے زائد بینک اکاؤنٹس بھی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد مسعود یہ الزمات عدالت میں ثابت نہ کرسکے۔جس کے بعد عدالت کی طرف سے ان کے پروگرام کرنے پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔تاہم ڈاکٹر شاہد مسعود سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا آغاز کرتے رہتے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زینب بیٹی کے والد صاحب جو مجھ سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔(اورجن کی اب میری طرح زبان بندی ھو چکی ھے) کچھ دیر پہلے یہ تصویر واٹس ایپ کی ھے۔