مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقتکا وحشیانہ استعمال، متعدد طلبہ زخمی

پیر 23 اپریل 2018 15:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میںطلبہ کے پر امن مظاہرے پر گولیوں اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن کے زخم آئے ہیں ۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوںمیں بھارت مخالف مظاہرے اور طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :