اقوام متحدہ معاؤن مشن کی افغانستان میں الیکشن سینٹر پر حملوں کی مذمت ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں حقانی نیٹ ورک کے 2 جنگجو گرفتار

پیر 23 اپریل 2018 15:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) افغانستان میں اقوام متحدہ معاؤنتی مشن نے کابل ووٹر الیکشن سینیٹرز میں خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے جبکہ افغان سکیورٹی فورسز نے حقانی نیٹ ورک کے دو جنگجوئوں کو گرفتار کر لیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ امن معاونتی مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے جنگجوئوں کی جانب سے شروع کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ان حملوں کی لہر کا حصہ ہیں جو وہ گزشتہ کافی عرصے سے ملک میں آنے والے انتخابی نظام کو تباہ کرنے کے لئے کر رہے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹر سینٹر پر حملے اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں انتہائی قابل مذمت اور افسوس ناک ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگجوئوں کے یہ حملے ناقابل قبول ہیں ۔ جنگجو ایسے اقدامات سے اپنے ہی ملک کے شہریوں کے قانونی حقوق غصب کر رہے ہیں۔ دریں اثناء صوبہ لوگار میں افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران حقانی نیٹ ورک کے دو اہم اراکین کو گرفتار کر لیا ۔ ۔