وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اظہا ر تشویش

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چین کے شہر بیجنگ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف سے چینی ہم منصب وانگ ای کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی استحکام کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں خواجہ آصف مقبوضہ کشمیر کی خراب صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی لازوال ہے اور حالات جیسے بھی ہوں ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات مضبوط کرنے کا خواہاں ہے ۔ ۔