انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج ، منتقلی ، اخراج اور منتقلی کا آج آخری روز:الیکشن کمیشن نے 26 مارچ سے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) الیکشن 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج ، منتقلی ، اخراج اور منتقلی کا آج آخری روز ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 26 مارچ سے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے 2018 کے عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج ، اخراج ، منتقلی اور کوائف کی درستگی کے لئے جاری مہم آج اختتام پذیر ہو رہی ہے ۔

الیکشن کمیشن نے 26 مارچ سے 24 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق بذریعہ ایس ایم ایس ووٹ کے اندراج کی تصدیق کے لئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لئے فارم 15 ، منسوخی کے لئے فارم 16 اور کوائف درستگی کے لئے فارم 17 الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ ، ڈسپلے سنٹرز اور ضلعی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فارم کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈ کی نقل ضرور جمع کروائیں جبکہ فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ضرور ہمراہ رکھیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :