ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ، ایک سال سزا سنانے کا حکم نامہ معطل کر دیاگیا

پیر اپریل 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ، ایک سال سزا سنانے کا حکم نامہ معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے راجہ خرم علی خان کی سنگل رکنی بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔

فاضل بنچ نے ملزمان راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کو معطل کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے مزید سماعت مئی کے دوسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گھریلو ملازمہ طبیہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ ۔

متعلقہ عنوان :