سپورٹس ڈیسک*

پنجاب انویٹیشنل آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ مئی میں کھیلا جائے گا

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب انویٹیشنل آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ آئندہ ماہ مئی میں گوجرنوالہ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے سیکرٹری جنرل طیب محمود چٹھہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنی رجسٹریشن 5 مئی تک کروا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر محمد جاوید ملک نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو چین میں کھیلے جانے والے شنگھائی کپ بھیجا جائیگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :