امریکی قائمقام وزیر خارجہ ایلس ویلز اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا پاک امریکہ تعلقات میں تنائو اور پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کے معاملات پرتبادلہ خیال

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) امریکی قائم مقام وزیر خارجہ ایلس ویلز اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے درمیان ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں تنائو اور پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کے معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبک ۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد پہنچیں۔

(جاری ہے)

ایلس ویلز نے دفتر خارجہ میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایلس ویلز کے دورہ کے دوران پاک امریکہ حالیہ تنائو اور پاکستان پر سفارتی حدود و قیود کا معاملہ زیر غور آیا۔ ایلس ویلز نے صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ امریکہ نے یکم مئی سے پاکستان پر سفارتی پابندیوں کا اطلاق کیا ہے۔