نثار مورائی سمیت 8 ملزمان احتساب عدالت پیش، فرد جرم عاید نہ کی جاسکی

پیر 23 اپریل 2018 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کے دوران نثار مورائی سمیت 8 ملزمان کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم ان پر پیر کو بھی فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

(جاری ہے)

نثارمورائی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کی طبیعت خراب ہے۔عدالت نے جیل حکام سے نثار مورائی کی میڈیکل رپوٹس طلب کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم حاجی ولی کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دی، ملزم حاجی ولی کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔ریفرنس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔