ْلاڈلے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے ،ْ بیمار اہلیہ کیلئے استثنیٰ نہیں ملتا ،ْمریم اورنگزیب

جس کی کرپشن پوری دنیا میں مشہور ہے اس کا ریکارڈ ہی نیب سے غائب ہو جاتا ہے ،ْ واجدضیاء کے تمام الزامات جھوٹ ثابت ہوئے ،ْ نواز شریف جب بھی ملک سے بار جاتے ہیں تو مخالفیں خوش ہوتے ہیں ،ْمخالفیں جو خود استثنیٰ کے پیچھے چھپتے ہیں ،ْکسی قسم کی سیاست نہیں کر سکتے ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر اپریل 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کرنے والے لاڈے کو ہر روز استثنیٰ مل جاتا ہے لیکن دوسری طرف نواز شریف جو ہر روز احتساب عدالت پیش ہوتے ہیں انہیں بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے استثنیٰ نہیں ملتا ،ْیہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تو کیا ہی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جس کی کرپشن پوری دنیا میں مشہور ہے اس کا ریکارڈ ہی نیب سے غائب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا واجد ضیا نے نواز شریف پر جتنے الزامات لگائے ان کو جھوٹا ثابت کیا۔ انہوںنے کا کہ نواز شریف جب بھی ملک سے بار جاتے ہیں تو مخالفیں خوش ہوتے ہیں، ان کو لگتا ہے کہ شاید اب میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے مگر ان کی توقعات پوری نہیں ہوتی۔۔مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف بیمار اہلیہ اور مریم نواز بیمار والدہ کو چھوڑ کر نیب میں پیشی کیلئے پہنچے ہیں، مخالفیں جو خود استثنیٰ کے پیچھے چھپتے ہیں ،ْکسی قسم کی سیاست نہیں کر سکتے۔