Live Updates

پارلیمنٹ حملہ کیس ،ْپرویز خٹک عدالت میں پیش، عبوری ضمانت کی توثیق

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں وہ جج جوثر عباسی زیدی کی عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پرویز خٹک کی پیر تک کے لیے عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جس کی توثیق کردی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بھی ضمانتوں پر ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات