سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات ،ْ کرنل جوزف کے معاملے پر گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی جس میں کرنل جوزف کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت پاک امریکا تناؤ پر بات چیت کی گئی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر غور سمیت پاکستان پر سفارتی حدود و قیود عائد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔