فنڈز میں کرپشن روکنے کیلئے آئی ایم ایف نے نئی پالیسی مرتب کرلی

پیر 23 اپریل 2018 15:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ترقی پذیر ممالک میں فنڈز کے لیے دی جانے والی رقم کی کرپشن روکنے کے لیے نئی پالیسی متعارف کروادی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لغراڈ نے خبر دار کیا کہ ترقی پذیر ممالک میں جو فنڈز کی رقم فراہم کی جاتی ہے اس میں کرپشن کی جاتی ہے اور پھر اکثر یہ رقوم دنیا کے دیگر ممالک کے بینکوں میں رکھ دی جاتی ہیں ،ْآئی ایم ایف کے مطابق اس پالیسی کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کو رشوت اور پیسہ چھپانے کی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش سے بچانا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے پالیسی پیپرز کے مطابق یہ شواہد موجود ہیں کہ کسی بھی ملک کی مستحکم معاشی ترقی حاصل کرنے کی صلاحیت پر کرپشن کی وجہ سے بہت اثر پڑتا ہے۔آئی ایم ایف کے ایم ڈی کے مطابق کرپشن کے خلاف جنگ کرنے کیلئے ہمیں نجی طور پر کرپشن کی سہولیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور یہ عمل کرنے کیلئے ہم اپنے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ آئی ایم ایف کو قانونی اور ادارتی فریم ورک تک رسائی دیں۔

متعلقہ عنوان :