مجرمانہ غفلت برتنے پر نیب کے 23 افسران فارغ ،ْ32پر جرمانے عائد کر دیئے گئے

نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہداہت پر نیب کے 85 افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی

پیر 23 اپریل 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرائض سے لاپرواہی برتنے اور ملازمت کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 23 افسران کو ملازمت سے سبکدوش ،ْ 32 افسران پر جرمانے عائد کردیئے۔

(جاری ہے)

نیب کے ترجمان نے بتایا کہ نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہداہت پر نیب کے کل 85 افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نیب چیئرمین خود احتسابی پر یقین کرتے ہیں جس کی بنیاد پر احتساب سب کیلئے کا نظریہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب ملک کے طول و عرض سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :