شہریوں کا بیکریوں کا معائنہ فوڈ ماہرین سے کروا نے کا مطالبہ

پیر 23 اپریل 2018 15:40

سرگودھا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء)سرگودھا اور گردونواح میں بیکری کے سامان میں غیر معیاری میدے ،گندے انڈے اور کیمیکل کے استعمال کی وجہ سے لوگ مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ بیکری مالکان من مانے ریٹس پر غیر معیاری اشیاء عوام کو کھلا رہے ہیں فروٹ کیکس ‘ ڈبل روٹی اور اسی طرح بسکٹس وغیرہ میں غیر معیاری سامان استعمال ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بیکری کے سامان کی تیاری کیلئے بنائے گئے کچن کا معائنہ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ بیکری کے سامان میں جو اشیاء استعمال ہورہی ہیں وہ معیاری بھی ہیں کہ نہیں اکثر دیکھا گیا ہے کہ بیکری کے سامان میں ناقص اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں گندے انڈے بھی شامل ہیں اور جو میدہ استعمال کیا جاتا ہے وہ سی کیٹگری کا ہے۔ شہریوں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن سرگودہاندیم محبوب سے اپیل کی ہے کہ ڈویژن بھر کی بیکریوں کا معائنہ فوڈ کے ماہرین سے کروائیں ۔