تعلیمی اداروں میںطلباء کی کردار سازی اور تربیت بے حد ضروری ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 23 اپریل 2018 15:40

سرگودھا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنرسرگوہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میںطلباء کی کردار سازی اور تربیت بے حد ضروری ہے ۔ اسا تذہ بچوں کو تعلیم کے سا تھ سا تھ صحت و صفائی کا بھی درس دے۔ تعلیم کا مقصد بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے ۔ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

نظم و ضبط کے بغیر یہ خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ اُنھوںنے ان خیالات کا اظہارالنور سکول سسٹم کی تقریبِ تقسیمِ انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنرسرگوہا لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ اساتذہ ٴ کرام کو چاہیے کہ وہ بچوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے قومی خدمت کے جذبے کا اظہار کریں۔ ہم ابھی تک تعلیم کے حقیقی مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اُستاد کا ایک عمل اُس کے ہزاروں لیکچروں پر حاوی ہوتاہے ۔ باعمل اساتذہٴ کرام اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک تعلیم کے بل بوتے پر ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ سرعتیق الرحمان نے کہا کہ بچوں کی پرسنلیٹی گرومنگ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تعلیم کو مشن بنانے والے اساتذہ کرام قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں۔ ہمارے تمام تر مسائل کا حل حصول علم میں مضمر ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ،سرعتیق الرحمان ، سید منیرحسین شاہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔لیاقت علی چٹھہ نے امتحانات میں اعلیٰ کارگزاری کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات اور اُن کے والدین کو انعامات سے نوازا۔ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کوسکول انتظامیہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ دی گئی ،پروگرام کا اختتام قو می ترانے پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :