ایل ڈی اے کے سبکدوش ہونے والے ڈی جی زاہد اختر زمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

پیر 23 اپریل 2018 15:40

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے وا لے ڈائریکٹر جنرل شکیل احمد کی طرف سے سبکدوش ہونے وا لے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز ایل ڈی اے سمیعہ سلیم ‘ ذیشان شبیر رانا ‘ خضر افضال چودھری ‘ چیف ٹائون پلانر سید ندیم اختر زیدی‘چیف میٹروپولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس‘ چیف انجینئر ٹیپاایل ڈی اے مظہر حسین خان اور ایل ڈی اے کے تمام ڈائریکٹروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے زاہد اختر زمان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ زندگی میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایل ڈ ی اے افسران کی طرف سے انہیں یادگاری شیلڈ اور سوینئرز بھی پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :