کامرس ڈیسک)
میزان بینک نے 2018ء کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
پیر 23 اپریل 2018 15:40
(جاری ہے)
بینک کا منافع بعد از ٹیکس گذشتہ سال کے اسی مدت کے منافع 1512ملین روپے کے مقابلے میں 1915ملین روپے رہا جبکہ بینک کی فی حصص آمدنی 1.80روپے رہی۔
عرفان صدیقی نے بورڈ کو بتایا کہ 159شہروں میں 600برانچوں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ڈپازٹس کے اعتبار سے میزان بینک پاکستان کا ساتواں بڑا بینک بن گیا ہے۔ میزان بینک نے تمام اہم شعبوں میں رسک پیرامیٹرز کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متنوع فنانسنگ پورٹ فولیو کو برقرار رکھاہوا ہے۔بینک نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایس ایم ایز اور کمرشل صارفین کے پورٹ فولیو کو بڑھانے پر بھی اپنی توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے۔ بینک کے خالص پھیلائومیں 28فیصد اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ فنڈز کی زیادہ سے زیادہ لاگت کو برقرار رکھتے ہوئے بینک کے مالیاتی پورٹ فولیو میں اضافہ کر نے میں بینک کی مسلسل توجہ مرکوز رکھناہے۔ میزان بینک کے تجارتی کاروبار میں اضافہ کی وجہ سے بینک کی فیس اور کمیشن کی مد میں آنے والی آمدنی میں 27فیصد اضافہ ہوا۔جس میں گزشتہ سال اسی مدّت کے دوران 39فیصد اضافہ ہوا تھا۔ میزان بینک ملک کے 159شہروں میں 600سے زائد برانچز کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک اور مجموعی طورپر ملک کا ساتواں بڑا بینک ہے۔ میزان بینک اپنے ویژن ’’ اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح‘‘ پر عمل پیرا ہے۔ بینک کئی سالوں سے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کر رہاہے۔JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.