سپریم کورٹ نے نوازشریف کوقانون کے مطابق سیکورٹی دینے کی ہدایت کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 23 اپریل 2018 15:46

سپریم کورٹ نے نوازشریف کوقانون کے مطابق سیکورٹی دینے کی ہدایت کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوقانون کے مطابق سیکورٹی دینے کی ہدایت کردی ہے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر متعلقہ افراد کی سیکورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف کو بطور سابق وزیراعظم سیکورٹی ملنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، صوبے سیکورٹی کے قواعد بنائیں، کچھ لوگوں کو سیکورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا ہے کہ جنہیں سیکورٹی رسک ہے ان سے سیکورٹی واپس نہ لیں، معلوم کیا جائے کہ اے این پی رہنما اسفند یار ولی کو سیکورٹی ملی ہے؟سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔