اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 23 اپریل 2018 15:46

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

کرنسی ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے اضافے کے بعد بلندترین سطح 118روپے50پیسے پرپہنچ گیا، جبکہ انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکافرق2روپے88پیسے پرپہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لے لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک نے اس سلسلے میں فاریکس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :