سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف لاہور پہنچ گئے

جاتی امراء پہنچنے پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا

پیر 23 اپریل 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ، اپنی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچنے پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اتوار کی شب لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں پیر کی صبح وہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

بعد ازاں نواز شریف لاہور پہنچے ، ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اپنی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچنے پر پارٹی کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے انکا استقبال کیا اور انکے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی جس پر نواز شریف نے گاڑی سے ہی ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔