ڈسپلے سنٹرز میں فارم کی کمی ،ووٹ اندراج کی تاریخ میں توسیع کی جائے ‘ محمود الرشید

پیر 23 اپریل 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے ووٹ اندراج کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ڈسپلے سنٹرز میں فارم کی کمی کے باعث بہت سے لوگ سہولت سے محروم ہیں، ووٹ کے اندراج، منتقلی سے متعلق ابھی بہت سی شکایات آرہی ہیں، الیکشن کمیشنرڈسپلے سنٹرز میں اندارج فارم کی شکایات کانوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پہلی ترجیح میں اپنے ووٹ کا اندارج یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :