ایل ڈی اے کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

پیر اپریل 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے وا لے ڈائریکٹر جنرل شکیل احمد کی طرف سے سبکدوش ہونے وا لے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز ایل ڈی اے سمیعہ سلیم ‘ ذیشان شبیر رانا ‘ خضر افضال چودھری ‘ چیف ٹائون پلانر سید ندیم اختر زیدی‘چیف میٹروپولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس‘ چیف انجینئر ٹیپاایل ڈی اے مظہر حسین خاںور ایل ڈی اے کے تمام ڈائریکٹروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے زاہد اختر زمان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ زندگی میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایل ڈ ی اے افسران کی طرف سے انہیں یادگاری شیلڈ اور سونیئرز بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :