جیکب آباد،سی آئی اے پولیس کی کارروائی، کرکٹ بکی جوا پرچھاپہ، 6 جواری گرفتار، 15 ہزارنقد ی ، 6 موبائل فونزبرآمد

پیر اپریل 15:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سی آئی اے پولیس کی کارروائی، کرکٹ بکی جوا پرچھاپہ، 6 جواری گرفتار، 15 ہزارنقد ی ، 6 موبائل فونز اور بکی کا سامان برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن رٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات برائے سماجی برائیوں کی روکتھام کو مدنظر رکھتے ہوئے انچارج سی آئی اے 1 سب انسپکٹر منظور احمد ڈومکی نے بمعہ اسٹاف خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کی حدود جڑیا چوک پر کرکٹ بکی جوا پر چھاپے کے دوران 6 جواریوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ جواریوں کے قبضے سے 15000 نقد ی، 6 موبائل فونز اور بکی کا سامان ٹیلی ویژن اور رسیور برآمد کر لیے گئے ہیں، گرفتار جواریوں کے خلاف صدر تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔