میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت کرنے والوںکیخلاف کارروائی کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 15:50

سرگودھا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سرگودھا اور گردونواح میں میڈیکل سٹورز پر نشہ آور ادویات کی فروخت کرنے والوںکیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، ذرائع کے مطا بق شہر اور گردونواح میںبعض جگہوں پر میڈیکل سٹوروں پر مختلف نشہ آور اشیاء کی مبینہ فروخت کی جا رہی ہیں ، جس پر ڈی سی نے ڈرگ انسپکٹر زکو میڈیکل سٹور زپر نشہ آور ادویات فرو خت کر نے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہد ایت کی ہے۔