سرگودھا،گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

پیر 23 اپریل 2018 15:50

سرگودھا۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ سبھروال کالونی کے رہائشی 33 سالہ محمدعرفان کے بیٹے کا عقیقہ چل رہا تھا کہ عرفان کے چھوٹے بھائی ارسلان نے اُسے عقیقہ کرنے سے منع کیا جس پر دونوں میں تلخ کلامی شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں محمدارسلان نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس سے محمد عرفان موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ملزم ارسلان موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔