نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی یا کوائف کی درستگی کے لئے (آج ) آخری دن

پیر 23 اپریل 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، منتقلی یا کوائف کی درستگی کے لئے آج منگل کو آخری دن ہے، ملک بھر میں 15ہزار کے قریب ڈسپلے مراکز قائم کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک الیکشن 2018ء کے لئے انتخابی فہرست میں ووٹ کااندراج اور کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ ابھی اپنے قریبی ڈسپلے سنٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر میں جاکر اپنے ووٹ کااندراج اور کوائف کی درستگی یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ، ڈسپلے سنٹر یاضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :