بھارت میں مسلم دشمنی کا نیا واقعہ،مسلمانوں کو جہادی قرار دے کر آن لائن ٹیکسی کی بکنگ کینسل کردی

پیر 23 اپریل 2018 16:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) بھارت میں مسلم دشمنی کا نیا واقعہ، وشوا ہندو پریشد کے رکن نے بھارتی مسلمانوں کو جہادی قرار دے کر آن لائن ٹیکسی کی بکنگ کینسل کر دی۔مودی سرکار کے راج میں انتہا پسند ہندو بے لگام ہو گئے، جنونی ہندو تنظیموں کے کارکنوں کا مسلم مخالف زہریلا پروپیگنڈا شدت سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وشو ہندو پریشد کے رکن ابھیشیک مشرا نے آن لائن ٹیکسی بک کرائی اور جب یہ ریکوئسٹ ایک مسلمان ڈرائیور کے پاس گئی تو انتہاپسند ہندو نے رائیڈ یہ کہہ کر منسوخ کردی کہ "میں جہادیوں کو اپنا پیسہ نہیں دیناچاہتا"۔

انتہا پسند ہندو کی اس حرکت پر ٹوئٹر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسے پٹرول خریدنا بھی بند کردینا چاہیے کیونکہ وہ مشرق وسطی کے مسلمان ملکوں سے آتاہے۔ بہت سے صارفین نے آن لائن کمپنی سے ابھیشک کا اکانٹ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔