شام پر حملے پر امریکی عوام حکومت کے خلاف ہو گئے، شکاگو میں حکومت مخالف ریلی

حکومتجھوٹ بول کر ایک آزاد ملک میں فوجی مداخلت کیلئے غلط جواز پیش کر رہی ہے ، ہر ملک کے شہریوں کو اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے،مظاہرین

پیر اپریل 16:00

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) شام پر حملے پر امریکی عوام حکومت کے خلاف ہو گئے، شکاگو میں حکومت مخالف ریلی نکالی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا حکومت جھوٹ بولتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکڑوں لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا، ان پر لوگو امریکا جھوٹ بول رہا ہے ، شام میں جنگ بند کرو اور امریکا شام سے نکل جا جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا امریکا جھوٹ بولتا ہے اور ایک آزاد ملک میں فوجی مداخلت کے لئے غلط جواز پیش کر رہا ہے، ہر ملک کے شہریوں کو اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے، شام کے شہر دوما پر مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے پر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے تیرہ اپریل کو شام پر میزائلوں سے حملے کئے۔

متعلقہ عنوان :