ملائیشیا عام انتخابات،حکومت کاسوشل میڈیاخودکاراکائنٹس کے خلاف کارروائی کاعندیہ

پیر 23 اپریل 2018 16:00

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) ملائیشیا میں عام انتخابات کے موقع پر حکومت نے سوشل میڈیاخودکاراکائوئنٹس کے خلاف کارروائی کاعندیہ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیاکے وزیراطلاعات نے بتایاہے کہ ملک میں عام انتخابات کے دوران اگرانھیں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر چلانے جانے آٹومیٹڈ اکانٹس کے خلاف کوئی شکایت ملی تو معاملے کی پڑتال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

خبررساں ایجنسی نے بتایاتھاکہ انتخابات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ٹوئٹر ایسے اکانٹس کی بھرمارہیں جو کہ حکومت کے حامی اور اپوزیشن مخالف پیغامات کو لاکھوں کی تعداد میں پیغامات پھیلارہے ہیں۔وزیراعظم نجیب رزاق کی حکمراں جماعت یونائیٹڈ مالایازنیشنل آرگنائزیشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بیورو کے مطابق وہ ان اکانٹس کے پیچھے نہیں ہے۔

وزیراطلاعات صالح سید کیوریک نے بتایا ایسیگمنام اکانٹس کوئی بھی چلاسکتاہے اور اگر انھیں ان اکانٹس کی شکایات موصول ہوئیں تو وہ اس کی تحقیقات کریں گے۔وزیراطلاعات نے ملائیشین کمیونیکیشن اور ملٹی میڈیاکمیشن (ایم سی ایم سی )کے حوالے سے بتایاہیکہ شکایات موصول ہونے کی صورت میں بحیثیت ریگولیٹر ایم سی ایم سی ٹوئٹر اور فیس بک سے ان اکانٹس کے حوالے سے مسئلہ اٹھائے گا۔