دبئی الماس ٹاور میں آتشزدگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 16:00

دبئی الماس ٹاور میں آتشزدگی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) دبئی سول دفاع ٹیم نے جمیرہ لیک ٹاور میں الماس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دبئی سول دفاع کو گزشتہ روز 2 بج کے 45 منٹ پر کال موصول ہوئی تھی کہ 68 منزلہ اسکائی اسکریپر میں آگ لگ گئی ہے جس پر ریسیکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور 20 منٹ میں آگ پر قابو پالیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :