سعودی عرب میں سینماء چلانے کے لیے دوسرالائسنس ووکس سینماء کمپنی نےحاصل کر لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 16:00

سعودی عرب میں سینماء چلانے کے لیے دوسرالائسنس ووکس سینماء کمپنی  نےحاصل ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سینماء کی بین الاقوامی کمپنی ووکس نے سعودی عرب میں سینماء چلانے کے لیے دوسرا لائسنس حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ کمپنی سعودی عرب میں سینماء کھولنے کے لیے 2 ارب ریال کی سرمایہ کاری کرئے گی ۔ وزیر ثقافت و اطلاعات اور سمعی و بصری ابلاغی ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ بسعودی عرب نے ین الاقوامی کمپنی ووکس کو سعودی عرب میں سینماء کھولنے کے لیے دوسرا لائسنس جاری کر دیا ہے ۔