نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں جائیدادیں بچانے کے لیے عدالت میں جا رہے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر اپریل 16:10

نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں جائیدادیں بچانے کے لیے عدالت میں ..
مانچسٹر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل۔2018ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں لندن کی جائیداد بچانے کے لیے عدالت میں جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مانچسٹر میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز فیملی کے خلاف مقدمات بہت تیزی سے سزا کی جانب جارہے ہیں۔فواد چوہدر ی نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کیوں پاکستان نہیں جا رہے؟ سمجھ نہیں آ رہا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے میں سزا کا اعلان کیوں نہیں ہورہا‘یہ تو کھلا کیس ہے،اڈیالہ جیل لندن کے مہمانوں کے لیے تیار ہو رہی ہے۔