احمدیار، ٹریفک کے المناک حادثہ میں 4افراد جاں بحق ،پانچ زخمی

پیر 23 اپریل 2018 16:26

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 4افراد جاں بحق پانچ افرادزخمی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق لاہور سے چشتیاں براستہ عارفوالا جانے والی تیز رفتار اے سی بس نمبر576/LES نی119/9.L کے نزدیک پیچھے سے ٹرک سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں محمدسلیم سکنہ چشتیاں ، محمد یوسف سکنہ پاکپتن ، خالد شان سکنہ ملتان اور محمد مظہر سکنہ میاں چنوں وغیرہ نوافراد زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کوفوری طور پر طبی امدادکیلئے ہسپتال لایا گیاجہاں پر چار افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے نامعلوم بس ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔