ہائیکورٹ نے بیک وقت بجلی بلوں اورسیلز پرلئے جانیوالے ود ہو لڈنگ ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی

پیر اپریل 16:26

ہائیکورٹ نے بیک وقت بجلی بلوں اورسیلز پرلئے جانیوالے ود ہو لڈنگ ٹیکس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے بیک وقت بجلی بلوں اورسیلز پرلئے جانے والے ود ہو لڈنگ ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روک دی،عدالت نے ایف بی آرحکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مئی کو جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزانے وقاص سٹیل ملز کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس بجلی کے بلوں اور سیلزدونوں پر لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انکم ٹیکس قوانین کے مطابق ٹیکس گزارکوکچھ حقوق حاصل ہیں۔ جس کے مطابق ٹیکس گزاربجلی کے بلوں یا پرچیزمیں سے کسی ایک پر ٹیکس دینے کااستحقاق رکھتا ہے۔ محمد محسن ورک ایڈوکیٹ نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں یاچیزمیں سے کسی ایک مد میں کٹوٹی ہوسکتی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بجلی کے بلوں اور پرچیز دونوں پر بیک وقت ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے اقدام کو کلعدم قراردے۔جس پر فاضل عدالت نے بیک وقت بجلی بلوں اورسیلز پرلئے جانے والے ود ہو لڈنگ ٹیکس کی وصولی تاحکم ثانی روکتے ہوئے ایف بی آرحکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مئی کو جواب طلب کرلیا۔