یونیورسٹی آف بلوچستان میں 2روزہ تحقیقی نمائش کا آغاز کل ہوگا ،

اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نمائش کا افتتاح کرینگی

پیر 23 اپریل 2018 16:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف بلوچستان میں 2روزہ تحقیقی نمائش کا آغاز کل ہوگا اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نمائش کا افتتاح کرینگی۔ یہ بات پروفیسر عابد شیروانی ،ڈاکٹر وحید نور ،ڈاکٹر راشدہ اور جیم اینڈ جیولری کے بشیرآغا نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ نمائش میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت اہم شخصیات شرکت کرینگی یہ نمائش پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ،آر آئی پی ،یوایم ٹی بلوچستان کی تمام جامعات سمیت مختلف اداروں کے تعاون سے منعقدکی جارہی ہے نمائش سے صوبے میں تحقیق اورصنعت و حرفت کی ترقی کی راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد ملے گی خاص طور پر پاک چائنا اقتصادی راہداری کی ضروریات اور تحقیق میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحقیقی نمائش میں 19تکنیکی سیکٹرز کو جدت دینے اورمختلف اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے سے معاشرے کو جدید خطوط پراستوار کرنے میں مدد ملے گی نمائش میں مختلف جامعات محقیقین صنعت کار، سرکاری اداروں کے سربراہان شرکت کرینگے اہم پراجیکٹس کو ایوارڈ اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ فورم میں 300سے زائد جدید تحقیق پرمبنی قومی ،سماجی اور صنعتی تحقیقات پیش کی جائیں گی پروفیسرعابد شیروانی نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کوایک جگہ جمع کیا جائے اور ترقی یافتہ قوموں نے اسی طرح ترقی کی ہے نمائش میں 20سیشن ہونگے ڈاکٹروحیدنور نے کہا کہ اکیڈمیاں دنیا کی ترقی میں نمایاں کردار اد کیا ہے بلوچستان کے پاس معدنی وسائل ،ساحل مختلف پھل سمیت دیگر تمام وسائل موجود ہیں جن کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے پنجاب یونیورسٹی میں ابتک ملک کی سطح پر اس طرح کی 7نمائش کا اہتمام ہوچکا ہے بلوچستان یونیورسٹی ملک کی پہلی اورواحد یونیورسٹی ہے جو مقامی سطح پر اس نمائش کا اہتمام کر رہی ہے جس کیلئے گزشتہ ایک سال سے تیاریوں کا سلسلہ جاری تھا اس موقع پر ڈاکٹر راشدہ اورجیم اینڈجیولری کے نصیر آغانے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔