پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ 25 اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا

پیر 23 اپریل 2018 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ 25 اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں شامل ہیں ہر ٹیم ہر ٹیم کے ساتھ چار چار میچ کھیلے گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا، تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کو پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا 26 اپریل کو فیڈرل ایریا کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے، 27 اپریل کو بلوچستان کا مقابلہ سندھ سے، 28 اپریل کو خیبر پختونخوا اور پنجاب سے، 29 اپریل کو سندھ کا مقابلہ فیڈرل ایریا سے، 30 اپریل کو خیبر پختونخوا کا مقابلہ بلوچستان سے ہوگا، یکم مئی کو پنجاب اور فیڈرل ایریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، 2 مئی کو سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

3 مئی کو فیڈرل ایریا اور بلوچستان کی ٹیموں کا ٹکراؤ ہوگا جبکہ 4 مئی کو پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے مابین میچ ہوگا جبکہ فائنل میچ 6 مئی کو کھیلے جائیں گے۔