اسلام آباد کیمپو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

پیر 23 اپریل 2018 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) اسلام آباد کیمپو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے، گذشتہ روز اسلام آباد کیمپو ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری عدیل خالد نے کی، اجلاس میں چوہدری عدیل خالد اور عطائ اللہ کو بالترتیب آئندہ چار سال کے لئے صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر شہاب تھائی، نائب صدور سید نوید حسن، دلاور حسین، فنانس سیکرٹری مدثر محموداعوان، پریس سیکرٹری انیس احمد جبکہ مجلس عاملہ میں عثمان خان، مراد احمد، مس نعمیہ، وقاص احمد اور حسنین احمد شامل ہیں، اس موقع پر پاکستان کیمپو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین بھی موجود تھے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کیمپو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد کیمپو کپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :