حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تمام شہریوں کی رہائی پیشگی شرط ہوگی، یمنی حکومت

پیر 23 اپریل 2018 16:34

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) یمنی حکومت نے عہد کیا ہے کہ آئندہ حوثی باغیوں کے ساتھ بالواسطہ یا براہ راست مذاکرات کے لئے تمام سول شہریوں کی رہائی پیشگی شرط ہوگی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو اٹھا کر غائب کرنا اور انہیں عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ حوثیوں کو اقوام متحدہ کے ذریعے آئندہ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے قبل بے گناہ شہریوں کو جیلوں سے باعزت طورپر رہا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :