سعودی فرمانروا کا ملک میں امن کے قیام، قانون کی رٹ قائم کرنے پر وزراء کو خراج تحسین

پیر 23 اپریل 2018 16:34

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملک میں امن کے قیام، آئین اور قانون کی رٹ قائم کرنے اور ملک کو ہرقسم کی دہشت گردی اور انارکی سے بچانے کے لیے بہترین کا کردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیر داخلہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے وزیر داخلہ شہزدہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کو ایک برقی پیغام میں ان کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں وامان کے قیام کے حوالے سے وزیر داخلہ اور ان کی ماتحت ٹیم سمیت تمام سکیورٹی ادارے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال ملک میں قتل عمد کے واقعات میں 6.5 فی صد، لوٹ مار کے واقعات میں 14.5 فی صد، چوری اور ڈکیتی میں 2 فی صد، مسلح ڈکیتی میں 10.5 فی صد، ٹریفک حادثات میں19.7 فی صد، سمگلنگ میں 7 فی صد، غیر قانونی طور پر ملک میں داخلے کے واقعات میں پانچ سے 35 فی صداور منشیات کے دھندے میں 95 فی صد کمی دیکھی گئی جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت سیکیورٹی ادارے بھرپور طریقے سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے ہیں۔