سعودی عرب میں آئندہ 2 سال میں 45 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع

پیر 23 اپریل 2018 16:34

سعودی عرب میں آئندہ 2 سال میں 45 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سعودی اقتصادی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں آئندہ 2 برس میں ملک میں 45 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ مملکت کو بین الاقوامی منڈیوں میں نمایاں مقام حاصل ہوگیا ہے۔ سعودی آرامکو کی نجکاری کی بدولت بھی غیر ملکی سرمایہ مملکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :