جنوب مغربی چین میں ٹریفک کے حادثہ میں7 افراد ہلاک

پیر 23 اپریل 2018 16:34

چونگ چن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) جنوب مغربی چین میں ٹریفک کے حادثہ میں7 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو مقامی پولیس کے مطابق پیر کی علی الصبح چھے بجے چین کے شہر چونگ چن میں ایک مسافر منی بس اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے مسافر کوما میں ہیں۔