مدھیہ پردیش میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں5 افراد ہلاک

پیر 23 اپریل 2018 16:34

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں5 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کے مطابق ریاستی دارلحکومت بھوپال سی300 کلو میٹر دور بنگروڈ کی شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان اسقدر زوردار تصادم ہوا کہ ان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار افراد کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ ملا اور وہ موقع پر جل کر ہلاک ہو گئے،حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق دونوں گاڑیاں انتہائی رفتار سے چل رہی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :