مکہ مکرمہ کے ایک محلے میں آتشزدگی متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 23 اپریل 2018 16:26

مکہ مکرمہ کے ایک محلے میں آتشزدگی متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ المکرمہ کے ایک محلے میں آگ لگ گئی جس سے3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد کو بچا لیا گیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق آگ مکہ المکرمہ کے عوالی محلے میں لگی تھی ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع الوطن نیوز کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی سعودی ریسکیو ٹیم ہلال احمر فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پانا شروع کیا ۔

ہلال احمر کے ترجمان نے مقامی اخبار الوطن نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ ان کے جانے سے پہلے ہی تین افراد جھلس گئے تھے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ اگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔