سپیکم سوسائٹی کے رضاکاروں کا دورہ ہری پور جیل، کم عمر قیدیوں سے مسائل سے متعلق آگاہی حاصل کی

پیر 23 اپریل 2018 16:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے رضاکاروں نے ہری پور جیل کا دورہ کیا اور وہاں موجود 20 سال سے کم عمر قیدیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر رضاکار قیدیوں میں گھل مل گئے اور ان سے حالات کے بارے میں پوچھتے رہے۔ سپیکم کے طلبہ اور طالبات نے اپنی مدد آپ کے تحت قیدیوں میں تحائف، کتابیں اور کھیل کا سامان تقسیم کیا۔

اس موقع پر سپیکم کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن نے کہا کہ اس دورے کا مقصد طلباء اور طالبات میں یہ احساس پیدا کرنا تھا کہ وہ خود کو معاشرے کا ذمہ دار اور مفید شہری بنانے کی بھرپور کو شش کریں، ملک کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے اور ہر پہلو سے مثبت خطوط پر ان کی ذہنی نشوونما کیلئے ایسی سرگرمیوں کی بہت ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مھیمن نے ضلع ہری پور کے ڈپٹی کمشنر فیاض علی شاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے یہ دورہ ممکن ہوا،انھوں نے جیل سپرٹنڈنٹ، چیف اور لائن آفیسر سعود احمد اور پی اے عبدالحمید کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سپیکم کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے مکمل تعاون کیا۔ سپیکم کے طلبہ جیل میں موجود سہولیات سے متعلق حکام سے سوالات اور مختلف مقامات کے دوروں کے بعد قیدیوں کیلئے کیے گئے انتطامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر مھمین نے ضلعی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ضلعی حکومت کی اس کوشش کو معاشرے کی فلاح اور بہبود میں اہم قدم قرار دیا۔ ڈاکٹر مھیمن نے اس امید کا اظہار کیا کہ سماج کی خدمت کی خاطر سپیکم اور ضلعی حکومت کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :