دلوں کا چین الله تعالی کے ذکر میں ہے، مفتی قاضی حسن رضا

پیر اپریل 16:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) دلوں کا چین الله تعالی کے ذکر میں ہے، ذکر الله سے غافل انسان دنیا و آخرت میں پریشان رہے گا، بزرگان دین نے ذکرالہی اس انداز سے کیا کہ آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیخ طریقت علامہ مفتی ڈاکٹر قاضی حسن رضا سرپرست اعلیٰ سیفیہ ایجوکیشن سسٹم پاکستان و المرکزالاسلامی برڈ فورڈ برطانیہ نے یہاں منعقدہ ذکرالٰہی و معرفت خداوندی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ طریقت کے ساتھ برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے ڈاکٹر عثمان اور صاحبزادہ محسن رضا نے بھی نعت شریف پڑھی۔ اس کے بعد برطانیہ المرکز الاسلامی بریڈ فورڈ مدرس علامہ مولانا محمد اشتیاق نقشبندیہ نے بھی سامعین سے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانان گرامی میں پیر محب الرحمن قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ بھیرہ شریف، علامہ محمد یوسف خان قادری سینئر ممبر منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان،، قاضی عابدالدائم عابد خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ ہریپور و دیگر اور بڑی تعداد میں طلباء اور عوام علاقہ نے شرکت کی۔